اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی
جس میں انہیں ایک اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اکشے کمار کا اشتہار دیکھ کر مداحوں کو ان کے سسر راجیش کھنہ کی یاد آگئی
بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔ راجیش کھنہ نے فلم انڈسٹری کی سپر ہٹ فلوں میں کام کیا، ان کی مشہور زمانہ فلم ’باورچی‘ ہے۔ اس فلم میں راجیش کھنہ نے ایک باورچی کا کردار ادا کیا تھا۔اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اکشے کمار سودا سلف لے کر گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ہر کوئی ان سے مزے مزے کے کھانوں کی فرمائش کرتا ہے جسے وہ خوش مزاجی سے قبول کرتے ہیں۔
Comments
Post a Comment